ذرائع:
آندھرا پردیش کے نندیال ضلع کے فاروق نگر میں ایک خاتون نے سیلفی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی، جس سے مقامی سطح پر سنسنی پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق خاتون نے الزام لگایا ہے کہ حسین نامی شخص نے اس کے شوہر شابیر کو ضمانت دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے 5 لاکھ روپے وصول کیے اور بعد میں رقم ہڑپ کرلی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے
رقم کی واپسی کے لیے پولیس سے بھی رجوع کیا، لیکن کوئی انصاف نہیں ملا۔ اپنی ریکارڈ کردہ ویڈیو میں اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ون ٹاؤن سی آئی نے اسے بدسلوکی کرتے ہوئے گالیاں دیں، جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی۔
خودکشی کی کوشش کے بعد خاتون کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔ خاتون نے ضلع ایس پی سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔