امراوتی،٩ مئی (ذرائع) آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان مرلی نائیک جموں و کشمیر میں شہید ہو گئے۔ مرلی نائیک کے افراد خاندان کو جمعہ کی صبح ان کی شہادت کی اطلاع ملی۔ حکام کے مطابق، سرحد پر دراندازوں کی فائرنگ میں مرلی نائیک شہید ہو گئے۔
مرلی
نائیک نے سال 2022 میں "اگنی ویر” اسکیم کے تحت فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دو روز قبل تک وہ ناسک میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
آپریشن سندور، کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر فوجی حکام نے مرلی نائیک کو ناسک سے جموں و کشمیر طلب کیا تھا۔