: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاست آندھرا پردیش میں رونما دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک ظالم بہو نے اپنی ساس کا بے رحمی سے قتل کردیا۔ ہاتھ اور پاوں باندھ کر، آنکھوں پر پٹی باندھ کر خاتون نے اپنی ساس کو آگ لگا دی۔ یہ غیر انسانی واقعہ وشاکھا جی وی ایم سی کے 98ویں وارڈ اپنناپالم میں جمعہ کو پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنناپالم کے ورشینی اپارٹمنٹ میں جینتی کنکمہالکشمی عمر (66) اپنے بیٹے سبرامنیہ شرما، بہو للتا اور ان کے بچوں کے ساتھ رہا کرتی تھیں۔ جمعہ کی صبح شرما باہر گیا ہوا تھا۔ اسی دوران ان کے گھر سے اچانک آگ کے شعلہ نظر آنے لگے اور لکشمی زندہ جل گئی۔خبر ملتے
ہی پولیس واقعہ کی جگہ پر پہنچ گئی۔ بہو للتا نے پولیس کو بتایا کہ ٹی وی کے قریب شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکی۔ لکشمی کی نعش کے جلنے کے انداز پر پولیس نے شک کا اظہار کیا۔ بعد میں گھر کی جانچ پڑتال سے ابتدائی طور پر یہ پتہ چلا کہ کہیں بھی کوئی شارٹ سرکٹ نہیں ہوا۔ جس پر للتا سے کئی زاویوں سے پوچھ گچھ کی گئی تو آخر کار اس نے پولیس کے سامنے تسلیم کر لیا کہ اسی نے یہ قتل کیا۔ اس نے اپنی ساس کے پاؤں اور ہاتھ باندھے، پھر پٹرول چھڑک کر آگ دی جب وہ شعلوں میں جل رہی تھی تو چیخیں نہ سنی جائیں اس لیے بہو نے ٹی وی کی آواز تیز کردی اور پروگرامس دیکھتی رہی۔ پولیس نے بہو کے خلاف قتل کا کیس درج کرکے اسے حراست میں لےلیا ہے۔