the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
حیدرآباد،21 اگسٹ (ذرائع) آندھرا پردیش کے اناکاپلی ضلع میں ایک فارما یونٹ میں ری ایکٹر میں چہارشنبہ کے روز دھماکے سے سات مزدور ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اچوتا پورم اسپیشل اکنامک زون  میں دوا ساز کمپنی ایسانٹیا میں لنچ بریک کے دوران ہوا۔ حکام نے بتایا کہ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران کمپنی کے احاطے میں دھماکے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ ملازمین میں خوف و



ہراس پھیل گیا اور وہ جان بچانے کے لیے باہر بھاگے۔ آگ بجھانے کے لیے کئی فائر انجن موقع پر پہنچ گئے۔ این ڈی آر ایف، فائر عملہ اور پولیس نے عمارت کی تیسری منزل پر پھنسے ملازمین کو بچایا۔زخمیوں کو اناکاپلے کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے وقت کمپنی میں 300 کے قریب ملازمین موجود تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.