ذرائع:
آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے راپتاڑو واقعہ میں ملزم ہیمنت پر پولیس نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم آتماکور کے جنگلات میں موجود ہے۔ اسے گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران ہیمنت نے پولیس پر پتھروں سے حملہ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے چھ راؤنڈ فائرنگ کی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ضلع اننت پور کے
ایک ضلع پریشد ہائی اسکول میں 15 سالہ طالبہ گوپیکا پر اس کے رشتے میں چچا لگنے والے ہیمنت نے درخت کاٹنے والی برقی آری سے وحشیانہ حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں طالبہ کے چہرے، ہاتھوں اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخم آئے تھے۔ حملے کو روکنے کی کوشش کرنے والی ایک اور طالبہ کو بھی ملزم نے زخمی کردیا تھا۔اس واقعہ نے ریاست بھر میں سنسنی پیدا کردی تھی۔ شدید زخمی گوپیکا بنگلورو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔