: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 3 مارچ (یو این آئی) گرمائی دارلحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ علاقے میں بدھ کو ایک فوجی افسر نے مبینہ طور اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کردی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھنموہ علاقے میں بدھ کو ایک فوجی افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنا کر گولی
ماردی انہوں نے بتایا کہ گولی کی آواز سن کر کچھ فوجی جوان ان کی طرف دوڑے تو انہیں خون میں لت پت دیکھا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ فوجی افسر کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفی فوجی افسر کی شناخت سدیپ بھگت سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔