the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا لیونل میسی کا دورہ ہندوستانی فٹ بال کو فروغ دے گا؟

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں زیرِ تعلیم 20 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر اپنے ہاسٹل کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ یونیورسٹی کے سینئر حکام نے منگل کے روز اس واقعے کی تصدیق کی۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق کمپیوٹر سائنس میں ڈپلومہ کر رہی طالبہ پیر کی رات دیر گئے اپنے والد سے، جو مغربی ایشیائی ملک میں مقیم ہیں، ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی، اسی دوران اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ طالبہ کے والد نے فوری طور پر علی گڑھ میں مقیم ایک رشتہ دار کو اطلاع دی، جو فوراً سروجنی نائیڈو ہاسٹل پہنچے جہاں طالبہ رہائش پذیر تھی۔

یونیورسٹی حکام کی مدد سے کمرہ کھولا گیا، جہاں طالبہ کو نازک حالت میں پایا گیا۔ اسے فوری طور پر جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تقریباً تین گھنٹے تک جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایم یو کے سینئر حکام اسپتال پہنچ گئے۔

اے ایم یو کے پروکٹر



محمد وسیم علی نے میڈیا کو بتایا کہ ہاسٹل میں رہنے والی دیگر طالبات کے مطابق متوفیہ اپنے والدین کی حالیہ طلاق اور دوبارہ شادی کے باعث شدید ذہنی دباؤ میں تھی، حالانکہ وہ بارہا اپنے والدین میں صلح کرانے کی کوشش کر چکی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبہ عام طور پر خوش مزاج، ملنسار اور ساتھی طالبات میں مقبول تھی اور حالیہ دنوں میں اس کے رویے سے کسی پریشانی کا اندازہ نہیں ہوتا تھا۔

وسیم علی نے یونیورسٹی میں طلبہ کی خودکشی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران تین طالبات خودکشی کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو میں ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے لیے کونسلنگ سیل قائم کیا گیا ہے اور حال ہی میں ہاسٹلز میں باقاعدہ کونسلنگ سیشنز کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سرکل آفیسر سروَم سنگھ نے بتایا کہ پولیس طالبہ کے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد منگل کے روز لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لاش کو طالبہ کے آبائی شہر اعظم گڑھ منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس واقعے کے تمام ممکنہ پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.