the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
علی گڑھ:28مئی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں جمعہ کو زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 8افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس وقت دس سے زیادہ افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔مہلوکین میں چار ٹرک ڈرائیور ہیں جنہوں نے ایک ڈھابے پر شام کے کھانے کے ساتھ شراب پی تھی۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پورے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کا حکم دیتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ این ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چندربھوشن سنگھ نے موقع



واردات پر پہنچ کر 8افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔
مہلوکین کا تعلق مختلف گاؤں سے ہے اور پولیس مزید اطلاعات اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تمام مہلوکین نے جمعرات کو شراب خریدا تھا اور رات میں اس کا استعمال کیا جس کے فورابعد ان کی طبیعت بگڑنی شروع ہوگئی۔
پولیس نے شراب کی دوکان کو سیل کر کے معاملے کی تحقیق شروع کردی ہے۔ مقامی پولیس نے دعوی کیا کہ مہلوکین کے خود ہی گاؤں میں واقع شراب کی دوکان سے شراب خرید کر پی تھی۔مہلوکین میں دو ایچ پی گیس بوٹلنگ پلانٹ کے ڈرائیور ہیں۔جبکہ تین کا تعلق اسی گاؤ ں سے ہے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.