: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) فضائیہ کا ایک مگ-21 جنگی طیارہ آج راجستھان کے باڑمیر میں حادثے کا شکار ہو گیا حالانکہ پائلٹ وقت رہتے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
ذرائع کے مطابق یہ طیارہ بہ ضابطہ تربیتی پرواز پر تھا لیکن کسی خرابی کی وجہ سے یہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ شروعاتی
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ محفوظ بچ نکلنے میں کامیاب رہا ہے۔ حادثے کے وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکے ہیں اور تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ مئی میں بھی ایک مگ-21 بائیسن طیارہ حادثے کا شکارہ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امسال اب تک چار مگ-21 طیارہ حادثے کا شکارہ ہو چکا ہے۔