: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 09 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ بدھ کی دو پہر راجستھان کے چورو میں گر کر تباہ ہو گیا ، جس میں دونوں پائلٹ کی موت ہو گئی فضائیہ نے بتایا کہ یہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں دونوں پائلٹ کی موت ہو گئی ہے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے انکوائری کمیٹی
تشکیل دے دی گئی ہے فضائیہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، ہندوستانی فضائیہ کا جگوار ٹرینز طیارہ آج راجستھان کے چورو میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، اس حادثے میں دونوں پائلٹ کی موت ہو گئی، کسی شہری یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فضائیہ اس المناک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔