جھارکھنڈ 24 فروری 2026 (اعتماد نیوز) جھارکھنڈ کے ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب ایک ایئر ایمبولینس کے حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ پرواز رانچی سے دہلی جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔پیر کی شام جھارکھنڈ کے ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب ایک ایئر
ایمبولینس کے حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار تمام ۷؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ پرواز رانچی سے دہلی جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ چترا کی ڈپٹی کمشنرکیرتی شری نے بتایا کہ ''ایئر ایمبولینس میں سوار تمام سات افراد حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ طیارہ رانچی سے دہلی جا رہا تھا۔ مریض کو بہتر علاج کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا۔