the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ شنکر پلی میں دل دہلادینے والے واقعہ میں ایک ظالم  شخص نے اپنے تین بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ نارسنگی کے اسسٹنٹ  کمشنر پولیس ینکٹ رمنا گوڑ نے بتایا کہ 36سالہ روی جی ایس ایس ملٹی لیول مارکیٹنگ میں شامل ہوا ۔ اس نے اپنے ساتھ موضع کے بعض افراد کو شامل کرواتے ہوئے ان سے رقم جمع کروائی تھی ۔ اس اسکیم کے ذریعہ بھاری منافع کی اس نے پیشکش کی تھی ۔ علاوہ ازیں ایک سال گذر نے کے باوجود بھی اسکیم کی رقم ادا نہ کرنے پر لوگ اس سے رقم کا مطالبہ کررہے تھے ۔ مقامی افراد کے دباو کی وجہ



سے وہ ریاست آندھراپردیش میں ٹنگوٹور منتقل ہوگیا ۔ لوگ رقم کامطالبہ کرتے ہوئے وہاں بھی پہنچ رہے تھے جس کی وجہ سے وہ کافی تنا و میں تھا ۔ اس کے تینوں بچے 13سالہ سائی کرن، 12سالہ موہنت کمار اور چھ سالہ اودے کرنے مقامی گروکل ریسیڈنشیل اسکول میں زیر تعلیم تھے ۔ کل اس کی بیوی اپنے مائیکہ گئی ہوئی تھی ۔ روی کمار اسکول جاکر تینوں بچون کو وہاں سے لے آیا اور اس نے ان تینوں کا گلہ گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد کھیت کے پاس جاکر ایک شیڈ میں پھانسی لے لی ۔ مقامی افراد نے  نعشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے مردہ خانہ منتقل کیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.