کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

عادل آباد ضلع پولیس نے "آپریشن کریک ڈاؤن-1.0" کے تحت سائبر جرائم کے خلاف بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے آن لائن گیمینگ، بیٹنگ اور جعلی ٹریڈنگ کے ذریعے ہونے والی دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ہے۔
ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس کے مطابق 74 مشتبہ "میول اکاؤنٹس" کی نشاندہی کی گئی اور 12 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے کئی ملزمان کو
گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی لین دین اور آن لائن فراڈ کیا جا رہا تھا۔
ایس پی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اپنے بینک، اے ٹی ایم، او ٹی پی اور پن کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی سائبر دھوکہ دہی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1930 یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔