انڈیا پاکستان کرکٹ میچ ہونا چاہیے یا نہیں؟

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے عہدیداروں نے ورنگل کمشنریٹ کے کے یو سی پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر پی سری کانتھ اور ان کے پرائیویٹ ڈرائیور ایم ڈی نذیر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اے سی بی کے مطابق ملزمان نے ایک مقدمہ میں ملوث شکایت کنندہ سے 15 ہزار روپے رشوت
کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت کے عوض شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کرنے، چارج شیٹ جلد داخل کرنے اور ضبط شدہ گاڑیوں و موبائل فونز کو رہا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
اے سی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی سرکاری ملازم کی جانب سے رشوت کا مطالبہ کیا جائے تو فوری طور پر تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو کے ٹول فری نمبر 1064 پر اطلاع دیں