حیدرآباد: راجندر نگر کے ڈی ایم اینڈ ایچ او دفتر میں اے سی بی نے ٹریپ کارروائی کرتے ہوئے رشوت کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اے سی بی کے مطابق ڈی ایم اینڈ ایچ او سوارنا کماری، ہیلتھ انسپکٹر ایم۔ سرینواس اور پرائیویٹ ڈرائیور مدوری
کرشنا جاہ ملزم ہیں۔ الزام ہے کہ فزیوتھراپی سنٹر سے متعلق معاملے میں 2 لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی، جس میں سے ایک لاکھ روپے قبول کرتے ہوئے ڈرائیور کو اے سی بی نے پکڑ لیا۔ تینوں ملزمین کو نامپلی کی خصوصی اے سی بی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔