: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ: اینٹی کرپشن بیورو تلنگانہ نے ویکارآباد ضلع میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ویمن پولیس اسٹیشن کی انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو رشوت کے الزام میں اپنے گرفتار کر لیا۔اے سی بی کے مطابق مقدمہ بی سرجا اور ایچ رانی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں افسران نے ایک شکایت کنندہ سے مختلف قانونی نوٹسز جاری کرنے کے عوض 60 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بعد میں یہ رقم کم کر کے 40 ہزار روپے کر دی گئی۔ شکایت کنندہ کی جانب سے
شکایت درج کروانے کے بعد 23 مارچ 2026 کو ویکارآباد ویمن پولیس اسٹیشن میں 20 ہزار روپے رشوت وصول کی گئی۔ مزید تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ شکایت کنندہ مالی مشکلات کے باعث مکمل رشوت کی رقم ادا کرنے سے قاصر تھا، لیکن اس کے باوجود افسران کی جانب سے مسلسل مطالبہ جاری رہا، جس پر متاثرہ شخص نے اے سی بی سے رجوع کیا۔ابتدائی تصدیق کے بعد اے سی بی نے دونوں افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔اے سی بی حکام کے مطابق معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔