حیدرآباد، 9 مئی (ذرائع) تالاب کٹہ کے علاقے میں جمعہ کے روز ایک اے سی کمپریسر دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عزیر خان اور سید علی حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسرا ہاسپٹل
لے جایا گیا۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی یاقوت پورہ اسمبلی حلقہ سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم ایل اے، جعفر حسین مہراج نے تالاب چنچلم سے ڈاکٹر ثمینہ کے ساتھ، زخمیوں سے ملنے ہاسپٹل پہنچ گئے-پولیس نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔