: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد10فروری (یواین آئی)قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد فیس وصول کرنے والے کارپوریٹ کالجس کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے شہر حیدرآباد کے نامپلی میں واقع انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے دھرنا
دیا جس کے نتیجہ میں کچھ دیرکیلئے کشیدگی پھیل گئی۔
پولیس کی بھاری تعداد وہاں تعینات تھی جس نے ان کو حراست میں لے لیاتاہم اس موقع پر احتجاجیوں اور پولیس میں بحث وتکرار ہوگئی۔
احتجاجیوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔