the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پرتاپ گڑھ 14جون (یواین آئی)اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک گزشتہ اتوار و پیر کی شب تقریبا 11 بجے مشتبہ حالات میں اے بی پی نیوز رپورٹر کی بائک کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب موت ہوگئ ۔متوفی نے گزشتہ 12جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر دیویدی نے آج بتایا کہ اے بی پی نیوز رپورٹر سلبھ شری واستوا 42 ساکن ریلوے روڈ پرتاپ گڑھ اتوار کو تھانہ لال گنج علاقے کے اسرہی گاوں میں برآمد اسلحہ فیکٹری کی نیوز کور کرکے واپس گھر آرہے



تھے کہ تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک بجلی کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئے ۔جہاں علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا ،ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔
وہیں اطلاع پر اہل خانہ ضلع اسپتال پہنچے ۔ پولیس دیگر پہلو پر گہرائی سے تحقیقات کر قانونی کارروائی کر رہی ہے ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ۔متوفی سلبھ کے پسماندگان میں اہلیہ و ایک بیٹا و بیٹی ہے ۔واضح کردیں کہ متوفی سلبھ کو شراب مافیا کے خلاف خبر چلانے کے سبب خوف تھا ،انہوں نے گزشتہ 12/ جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.