پنجاب 5 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) پنجاب کے ترن تارن ضلع کے والٹوہا گاؤں کے سرپنچ اور عام آدمی پارٹی کے مقامی قائد 50 سالہ جرمَل سنگھ کو اتوار کے روز امرتسر ضلع میں ایک شادی کی تقریب کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ ویرکا بائی پاس کے قریب ایک معروف
ریزورٹ میں پیش آیا، جہاں دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق سرپنچ جرمَل سنگھ ہمسایہ گاؤں امرکوٹ کے سرپنچ ہرجیت سنگھ سیری کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے ریزورٹ آئے تھے، اسی دوران حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی، جب کہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔