the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

انڈیا پاکستان کرکٹ میچ ہونا چاہیے یا نہیں؟

ہاں ہونا چاہیے
نہیں ہونا چاہیے
نہیں کہہ سکتے
حیدرآباد 22 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد شہر میں ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہفتہ کی آدھی رات حمایت ساگر کے قریب ایک نوجوان کی نعش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹولی چوکی علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد امیر کی جلی ہوئی نعش حمایت ساگر کے اطراف مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ نوش جزوی طور پر جلائی گئی تھی، جس سے معاملہ مزید سنگین ہوگیا۔مرحوم کے گھر والوں کا الزام ہے کہ نامعلوم



افراد نے منصوبہ بندی کے تحت محمد امیر کو قتل کیا اور ثبوت مٹانے کے لیے اس پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ گھر والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واردات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائےاطلاع ملتے ہی راجندر نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کلوز ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے۔ بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.