حیدرآباد 12 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے بورابنڈہ علاقے میں اتوار کی رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ پب میں جان پہچان ہونے کے بعد بات چیت بند کرنے پر برہم ایک نوجوان نے ایک لڑکی کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، حیدرآباد کے بورابنڈہ میں پب کے ذریعہ واقفیت کے بعد ملزم زہیر نے کنیز فاطمہ کو
ایرّا گڈہ مینٹل ہاسپٹل کے عقب میں واقع سنسان علاقے میں لے جا کر قتل کیا اور نعش کو دیوار کے قریب پھینک دیا۔بستی کے رہائشیوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور قتل کے اصل محرکات کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔