: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ورنگل پولیس کمشنریٹ کالسی کے تحت مقفل مکانات میں چوری کرنے والے ایک چور کو سی سی ایس اور ہنوماکنڈہ پولیس نے مشترکہ طور پر گرفتار کیا۔ پولیس نے چور سے 163 گرام سونا اور 180 گرام چاندی کے زیورات جن کی مالیت ایک لاکھ نو ہزار روپے ہے ضبط کرلیا۔
اس گرفتاری کے سلسلے میں کرائمز کے اے سی پی ملایا نے کارکیالاگوڈم
گاؤں، سوریا پیٹ ضلع، حضور نگر منڈل سے تعلق رکھنے والے سنیدی انجنیو عرف انجی کی تفصیلات کا انکشاف کیا، جو بُری عادتوں کا عادی ہو گیا تھا اور اپنے اسکول کے دنوں میں چوری کرنے لگا تھا اور پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد بھی ملزم میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے ملزم نے ایک بار پھر ورنگل پولیس کمشنریٹ میں مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے کل آٹھ چوریاں کیں۔