آندھرا پردیش 13 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) آندھراپردیش کے کاکیناڈا ضلع کے مانیم گاؤں میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں 40 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق تہوار کا سامان خریدنے کے لئے گاؤں کے بیشتر لوگ
تونی گئے ہوئے تھے۔ جب وہ واپس لوٹے تو پورا علاقہ جل کر برباد ہوچکا تھا۔بتایا گیا ہے کہ فائر انجن 50 کلومیٹر دور تونی سے پہنچا، تب تک بڑا نقصان ہوچکا تھا۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ آتشزدگی گیس لیکیج کے باعث پیش آئی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔