the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

گجرات کے ضلع آنند کے چکھودرا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان مسلمان کو کرکٹ میچ کے دوران پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ جس کی شناخت سلمان حنیف بھائی وہرا کے نام سے ہوئی ہے، اسے ہفتہ کے روز 15-20 آدمیوں کے گروپ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق سلمان نے اپنے دوست شعیب کی مدد کے لیے مداخلت کی تھی، جس پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران گروپ نے حملہ کیا تھا۔ شعیب پر گیٹو پرمار اور ہولو پرمار نامی حملہ آوروں نے حملہ کر رہے تھے جب سلمان نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی، تاہم اس کے بعد اسے گروپ نے بیٹ اورلاٹھیوں سے بے دردی سے مارا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔

پولیس کا کہنا



ہے کہ انہوں نے اس واقعے کے سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مہول عرف گیتو دنیش پرمار، کرن عرف ہولو مفت بھائی پرمار، اور مہندر عرف فلیو رمیش واگھیلا کو جان لیوا مار پیٹ میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
دیگر گرفتار کیے گئے افراد میں اکشے عرف اکو نرسنگھ پرمار، رتی لال رائسنگ پرمار، وجے عرف پکورانی منگل پرمار اور وگھاسی کے کیتن مہندر پٹیل شامل ہیں۔ پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والے لاٹھیوں سمیت مختلف ہتھیار ضبط کر لیے۔

تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس نے مزید تفتیش کے لیے ان کی یکم جولائی تک ریمانڈ منظور کر لی ہے۔ گجرات میں انڈین نیشنل کانگریس کے رہنماؤں نے مقتول کے گھر کا دورہ کیا اور ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.