ذرائع:
تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں چلتی کار میں آگ لگ گئی۔یہ واقعہ ضلع کے حیدرآباد۔بیجاپورہائی وے پراچانک چلتی کارمیں آگ لگ گئی۔اس کے ساتھ ہی کار چلانے والے نے سڑک کے کنارے اس کار کو
روک دیا اور فوری اس میں سوار افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔اس واقعہ میں کار جل کرمکمل طورپرخاکستر ہوگئی۔کار میں سفر کرنے والوں کا تعلق محبوب نگر ضلع سے ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے