: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 28 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شمش آباد میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔اطلاعات کے مطابق 25 سالہ مسعود نماز ادا کر کے باہر نکلے ہی تھے کہ ان کی جیب میں موجود Vivo کا
فون اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ پڑا اور آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ مسعود نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً فون کو سڑک پر پھینک دیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔اس واقعے میں مسعود کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں، تاہم اچانک دھماکے سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔