: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 9 اپریل 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے ریڈ ہلز علاقے میں ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یہ واقعہ محمدی بھورا مسجد کے سامنے پیش آیا، جہاں آگ لگنے کے نتیجے میں مکان کا گراؤنڈ
فلور مکمل طور پر جل کر خاک ہو گیا اور بھاری مالی نقصان ہوا۔حکام کے مطابق اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔پولیس واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔