: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کوالمپور،11اگسٹ (ایجنسی) ملائشیا میں ایک درندہ صفت باپ پر اپنی سگی بیٹی کی عصمت ریزی اور اس سے 600 سے زیادہ مرتبہ منھ کالا کرنے کے الزامات میں فرد جرم عاید کردی گئی ہے۔اگر وہ قصور وار ثابت ہوجاتا ہے تو ا س کو ملائشیا کے قانون کے تحت بارہ ہزار سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔
عدالتی حکام کو اس 36 سالہ رنڈوے کے خلاف 626 الزامات پر مشتمل فرد جرم پڑھنے میں دو روز لگے ہیں۔انھوں نے بدھ کو الزامات کی یہ فہرست پڑھنا شروع کی تھی اور یہ جمعرات کو سہ پہر کے وقت ختم ہوئی ہے۔
اس بد طینت شخص پر اپنی 15 سالہ بیٹی سے 599
مرتبہ غیر فطری طریقے سے بدفعلی کے علاوہ جبری عصمت ریزی اور دوسرے جنسی الزامات پر مشتمل فرد جرم عاید کی گئی ہے۔اس کے خلاف جب عدالت میں فرد جرم پڑھی جارہی تھی تو وہ بالکل سکون میں دکھائی دے رہا تھا۔اس نے گرے رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کا پاجاما پہن رکھا تھا۔اس نے قصور وار نہ ہونے کی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔
اب اس کے خلاف ملائشیا کے انتظامی دارالحکومت پترا جایا میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی سماعت کے لیے حال ہی میں قائم کردہ خصوصی عدالت میں مقدمہ چلا یا جائے گا۔اس عدالت کے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر ایمی سیزوانی نے کہا کہ ' اس کو بارہ ہزار سال تک قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے'۔