: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: 11 اکتوبرتلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے چنڈور گاوں میں کچھ نامعلوم افراد نے کانگریس کے دفتر کو آگ لگادی ۔ اس میں کئی طرح کا سامان پوسٹرس، بینرس،کھنڈوے اوردیگر سامان جل کر خاک ہوگیا۔
اس مے کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے اس حلقہ کے
ضمنی انتخاب کے لئے حال ہی میں اس دفتر کا افتتاح کیا گیا تھا۔اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی لیڈروں اورکارکنوں نے آفس کے سامنے احتجاج کیااور اس کی شکایت پولیس سے کی جس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کیااور جانچ شروع کردی۔کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں نے اس واقعہ میں ملوث ملزمین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کاپولیس سے مطالبہ کیا