: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد10فروری (یواین آئی)خود کو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کا لیڈر ظاہر کرتے ہوئے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف پولیس کی مہم کے دوران ہلچل مچانے والے ایک شخص پر پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور اس کی کار کو ضبط کرلیاجس نے پولیس سے کسی
بھی طرح کا تعاون کرنے سے انکار کردیا تھااور بحث وتکرار کی تھی۔
یہ شخص حالت نشہ میں تھا۔
تفصیلات کے مطابق سلطان بازار ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر حیدرآباد کے رام کوٹ چوراہا کے قریب کل شب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف مہم چلائی جاری تھی۔