آندھرا پردیش 20 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش کے ضلع انامیا کے منڈل چوڈے پلی میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک 22 سالہ نوجوان کی کھیل کے دوران اچانک موت ہوگئی۔۔ضلع کے گاؤں پڈورو کا رہنے والا 22 سالہ تیجا جو ہاسٹل میں رہ کر انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کر رہا تھا، سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر اپنے آبائی گاؤں آیا ہوا تھا۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پالیم
پلی اور وینگنا پلی دیہاتوں کے درمیان واقع ایک گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے گیا تھا۔کھیل کے دوران جب تیجا فیلڈنگ کر رہا تھا، وہ اچانک بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔تیجا کو زمین پر گرتا دیکھ کر اس کے ساتھی کھلاڑی اور دوست فوری طور پر اس کی مدد کو پہنچے اور اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن اس کی کوئی حرکت نہ دیکھ کر اسے فوری طور پر علاج کے لئے مدن پلی اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کومردہ قراردیا۔