حیدرآباد 9 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے مائلاردیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع سائی بابا نگر میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں پتنگ لینے کے دوران ایک کمسن لڑکا عمارت سے گر ہلاک ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق منچریال ضلع سے تعلق رکھنے والے مہندر اور سجاتا کے 10
سالہ بیٹے ہیمنت نے پتنگ حاصل کرنے کے لئے ایک کمپنی کے شیڈ پر چڑھنے کی کوشش کی۔ اسی دوران وہ حادثاتی طور پر اوپر سے اندر گر پڑا اور شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ دیا۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔