: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 20ستمبر (یو این آئی) انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) نے تملناڈو میں رامیشور کے نزدیک دو ہزار کلوگرام ممنوعہ سمندری مچھلی ’سی ککمبر‘ ضبط کی ہے جسے بین الاقوامی بازار میں اسمگلنگ کے لئے پکڑا گیا تھا۔ اس کی بازار میں قیمت تقریباً آٹھ کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔
انڈین کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور چیف پبلک ریلیشن افسر انکیت سنگھ نے
آج یہاں بتایا کہ دستہ کے حکام کو اتوار کی صبح سویرے سی ککمبر کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر دستہ کے حکام نے خلیج منار اور آبنائے پاک کے وسطی علاقہ میں اپنی ٹیمیں تعینات کردیں۔ تقریباً ساڑھے دس بجے منڈپم سے پندرہ کلومیٹر جنوب میں بیدلئی کے نزدیک ایک کشتی میں دو سو بوروں میں بھڑی تقریباً دو ہزار کلوگرام سسی ککمبر برآمد ہوئی۔ کشتی میں کوئی بھی نہیں تھا۔