the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
ذرائع:

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سرکاری ہاسپٹل کی باؤنڈری وال گرنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق باورنگ اینڈ لیڈی کرزن ہاسپٹل کے علاقے میں تیز آندھی اور شدید بارش کے دوران کچھ لوگ دیوار کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے۔ اسی دوران اچانک ہاسپٹل کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے سڑک کنارے کاروبار کرنے والے افراد تھے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مقامی لوگوں



کے ساتھ مل کر ملبے سے نعشیں نکالیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور شہر کے پولیس کمشنر سمیت دیگر حکام نے جائے حادثہ کا دورہ کیا حالات کا جائزہ لیااور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔دوسری جانب بنگلورو میں بے وقت بارش نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی مقامات پر درخت گر گئے اور ہورڈنگس زمین بوس ہو گئیں۔ داسراہلی اسمبلی حلقہ کے ایک صنعتی علاقے میں شام کے وقت گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے درخت سڑکوں پر گر گئے جس سے ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ اس دوران قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی بند کر دی گئی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.