وشاکھاپٹنم، ٣٠ اپریل (ذرائع) وشاکھاپٹنم کے مقدس پہاڑی مندر سِمھاچلم میں بدھ کی علی الصبح افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چندن اتسو کے دوران ایک نئی تعمیر شدہ دیوار گرنے سے کم از کم آٹھ عقیدت مند جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثہ 300 روپے والے ٹکٹ قطار میں اس وقت پیش آیا جب شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث
شاپنگ کمپلیکس کے قریب موجود دیوار گر گئی۔ سینکڑوں عقیدت مند بھگوان ورہا لکشمی نرسمہا سوامی کے "نِجاروپ درشن" کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق، طوفانی بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں نے تقریباً 30 منٹ تک علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا، جس سے دیوار کی ساخت کمزور ہو گئی اور وہ اچانک گر کر کئی افراد کو ملبے تلے دبا گئی۔