the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

اس سیزن میں آئی پی ایل 2026 کی ٹرافی کون جیتے گا؟

آر سی بی
جی ٹی
نہیں کہہ سکتے

7 کمسن بچے پانی میں غرق

Sat 06 Jun 2026, 07:41:33
کاماریڈی اور نظام آباد اضلاع میں افسوسناک واقعات

حیدر آباد ۔ 5 جون (اعتماد نیوز ) ریاست کے اضلاع کاماریڈی اور نظام آباد میں پیش آئے دو الگ الگ افسوسناک واقعات میں 7 کمسن بچے غرق ہو گئے ۔ کاماریڈی ضلع کے ظلم منڈل کے بولاک پلی گاؤں میں منجیر اندی میں نہانے اور تیرا کی کے لئے گئی چار کمسن لڑکیاں حادثاتی طور پر پانی میں غرق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق انتیا، پانی بشری وانی اور بھانو ندی میں اترنے کے بعد دلدل میں پھنس کر ہلاک گئیں۔ واقعہ دیکھ کر ایک خاتون نے انہیں بچانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکیں۔ وہ بھی غرق ہو رہی تھی کہ مقامی افراد نے



خاتون کو بچا لیا۔ بعد ازاں لڑکیوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ جمعہ کو بانسواڑہ منڈل کے بود یمی گاؤں کے قریب ایلیماں تہوار کی تقریبات منعقد ہوئی تھیں۔ تقریب کے اختتام اور کھانے کے بعد یہ بچیاں منجیرا ندی میں تیرا کی کے لیے گئی تھیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ غرق ہونے والی لڑکیوں کی عمر 10 سال سے کم بتائی گئی ہے۔ اسی دوران نظام آباد ضلع کے تھیم گل منڈل کے لمبادری گئے گاؤں کی وڈیرا کالونی میں واقع ایک تالاب میں 3 کمسن بچے غرق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 11 سالہ ہریش، 6 سالہ ورشنی اور 10 سالہ اروند نہانے کے لئے تالاب گئے ہوئے تھے جہاں وہ حادثاتی طور پر غرق ہو گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.