: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیو میکسکو،31 اگست(ایجنسی) جنوب مغربی امریکہ کے شہرنیو میکسیکو میں جمعرات کو مسافروں سے بھری ایک بس اور ٹرک کے ٹکرا جانے سے سات مسافروں کی موت ہوگئی۔ پولیس افسر رے ولسن نے صحافیوں کو بتایا کہ روڈ پر جا رہے ٹرک کا اچانک ٹائر پھٹ گیا جس سے ٹرک بے قابو ہو کرڈوائیڈر توڑ کرسڑک کی دوسری جانب سے آرہی مسافروں سے بھری بس سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ تھوریو شہر کے نزدیک رات 12 بجے پیش آیا۔اس بس میں 49 مسافر سوار تھے۔حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر کئی مسافر زخمی ہیں ۔حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شدید طور سے زخمی ہیں۔ بس البرک سے فینیکس جا رہی تھی،معاملے کی جانچ کے لئے نیشنل ٹرانسپورٹ سیکورٹی بورڈ کی ایک ٹیم صبح ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
A Greyhound bus was involved in a crash in northwestern New Mexico on Thursday.