کولمبیا 24 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) برآعظم جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ایک خوفناک طیارہ حادثہ پیش آیا ہے۔ ایئر فورس کا طیارہ، جو فوجیوں کو لے جا رہا
تھا، پوٹو مایو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس ملک کے وزیر دفاع کے مطابق حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا۔حادثے کے فوراً بعد طیارہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس میں 66 فوجی ہلاک ہوگئے۔