حیدرآباد،30 اگسٹ (ذرائع) سائبرآباد پولیس نے گزشتہ 25 دنوں میں 1.50 کروڑ روپئے مالیت کے 570 موبائل فون برآمد کئے جو چوری اور گم ہوگئے تھے۔جمعہ کو فون بحفاظت ان کے مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔
ڈی سی پی کرائم کے. نرسمہا کی نگرانی میں، مختلف ونگز نے مشترکہ کوششوں میں سنٹرل
ایکوپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر (سی ای آئی آر) پورٹل کا استعمال کرتے ہوئے فون کو برآمد کیا۔برآمد شدہ فونس کو سائبرآباد پولیس کمشنریٹ میں ان کے مالکان کے حوالے کردیا گیا۔
پروگرام کے دوران نرسمہا نے بتایا کہ پچھلے آٹھ مہینوں میں سائبرآباد پولیس نے کل 2,696 چوری شدہ موبائل فون برآمد کیے ہیں۔