حیدرآباد،10 مئی (ذرائع) حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں کام کرنے والے 34 سالہ ڈاکٹر کو منشیات کی فراہمی اور استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ڈاکٹر کی شناخت حیدرآباد کے شیخ پیٹ کی رہنے والی نمرتا چگروپتی کے
طور پر کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق، وہ کوکین کی عادی تھی اور اسے ممبئی کے ایک سپلائر سے حاصل کر رہی تھی، جس کی شناخت ونش دھکر کے نام سے ہوئی تھی۔
ڈاکٹر نے حال ہی میں ونش سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا اور 5 لاکھ روپے کی منشیات کا آرڈر دیا۔