the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
ذرائع:

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ارجن گنج علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک آوارہ گائے کے حملے میں پانچ سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ 31 جولائی کو اُس وقت پیش آیا جب پہلی جماعت کی طالبہ سنینا اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک ایک گائے نے بچی پر حملہ کر دیا، اسے اپنے سینگوں سے دیوار کے ساتھ دبا دیا، پھر زمین پر گرا کر تقریباً ایک منٹ تک مسلسل کچلتی رہی۔ بچی کی چیخ و پکار سن کر مقامی



افراد فوری موقع پر پہنچ کر لاٹھیوں اور پتھروں کی مدد سے گائے کو وہاں سے بھگایا، جس کے بعد بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بچی کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ مویشیوں کی بھرمار ہے اور اس سے قبل بھی یہ جانور بچوں کا تعاقب کر چکے ہیں، تاہم ذمہداران نے اس مسئلہ  پر مؤثر کارروائی نہیں کی۔ میونسپل کارپوریشن کے ذمہداروں نے کہا کہ حملہ کرنے والی گائے کو   لاوارث چھوڑنے والے مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.