ذرائع:
ہنمکنڈہ کے نائی نگر میں واقع تیجسوی اسکول میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب چوتھی جماعت کے ایک طالب علم سرجیت پریم کو کلاس روم میں اچانک شدید سر درد اور بے چینی محسوس ہوئی۔ اساتذہ اور اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر بچے کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ دماغی طور پر مردہ (Brain Dead) ہوچکا ہے۔ علاج کے تمام تر اقدامات کے باوجود سرجیت پریم جانبر نہ ہوسکا
اور اسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد اسکول کے باہر طالب علم تنظیموں اور متوفی بچے کے اہلِ خانہ نے زبردست احتجاج کیا۔ ان کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے بروقت کارروائی نہیں کی اور غفلت برتی، جس کے باعث بچے کی جان گئی۔مشتعل مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسکول کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔