: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیودہلی: ریاست گجرات کے وڈورا میں فرقہ وارانہ تصادم کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے اور40 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ۔ ذرایہ کے مطابق دو گروپوں نے ایک دوسرے پر سنگباری کی جس کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 افراد کو گرفتار کر لیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئےعلاقہ میں پولیس کا بھاری بندوبست کردیا گیا ہے۔
نوراتری کے موقع پر گربا کھیلنے کے بعد دو
گروپوں میں جھڑپ ہوئی۔ سنگباری کے نتیجہ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وڈودرا کے پولیس عہدیدارپی آر پٹیل کے مطابق میلاد النبیؐ قریب ہےجس کے پیش نظر کچھ لوگوں نے مندر کے نزدیک واقع الکٹرک پول پرمذہبی پرچم لگائے تھے۔ ہندو طبقہ کے لوگوں نے اس پر اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ اس سے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ پولیس کے مطابق اس تنازعہ کے بعد جھگڑا بڑھا اورسنگباری ہوئی۔ پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے 40 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔