ذرائع:
اوڈیشہ کے کندھمال ضلع کے موسیماہا گاؤں میں چِپس پیکٹ کے اندر موجود پلاسٹک کھلونا نگلنے سے چار سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ بچے کے والدین کھیت میں کام میں مصروف تھے کہ بچے نے پیکٹ کھول کر کھلونا
منہ میں ڈال لیا، جو گلے میں پھنس گیا۔ والد نے کھلونا نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ بچے کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ والد کے مطابق کمپنیاں بچوں کو لبھانے کی خاطر پیکٹ میں کھلونے رکھتی ہیں، جس کے نتیجے میں یہ سانحہ پیش آیا۔