: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
گجرات کے وڈودرا میں نیشنل ہائی وے پر ایک خوف ناک سڑک حادثے میں 4 افراد فوت ہوگئے اور کچھ لوگ زخمی بھی ہوے ۔ یہ خوفناک حادثہ منگل کی صبح وڈودرا کے کپورائی پل پر پیش آیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لگژری بس نے ہائی وے پر ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کو وڈودرا کے سایاجی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ یہ بس راجستھان کے بھیلواڑہ سے ممبئی جارہی تھی۔