: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 2جون(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر ایرانٹلی جنس یونٹ، حیدرآباد کسٹم کمشنریٹ کے عہدیداروں نے ایرپور ٹ کی ”بین الاقوامی آمد“کے کوویڈ جانچ مرکز میں کام کرنے والے شخص کے ساتھ سازباز کے ساتھ ایرپورٹ پر 3.14کلو سونے کی اسمگلنگ کی اطلاع پر ایک مسافر کی شناخت
کرتے ہوئے اس کو پکڑلیا۔
یہ 24سالہ مسافر جو دبئی سے فلائٹ نمبرAI-952 کے ذریعہ حیدرآباد پہنچا تھا،کے ساتھ ساتھ ایرپورٹ پر کوویڈ کی جانچ کرنے والی ایجنسی کے ملازم کی نشاندہی کرتے ہوئے ان دونوں کو پکڑاگیا۔
ان کے پاس سے دو چھوٹے پالی تھین کے پیکٹس دستیاب ہوئے جس میں سونا چھپاکرلایاگیا تھا۔