کیا آپ کے خیال میں مصنوعی ذہانت ختم ہونے والی ملازمتوں سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرے گی؟
.png)
بھینسہ ڈیویژن کے کوبیر منڈل کے پارڈی-بی گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان مہاراشٹرا کے ناندیڑ ضلع، اسلاپور تعلقہ کے ساسرکونڈ گاؤں میں واقع مہادیو مندر کی زیارت کے بعد واپس لوٹ رہا تھا کہ ہُڈی گھاٹ کے قریب ان کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔
حادثے میں
تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ پولیس حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کی تحقیقات کررہی ہے۔