تلنگانہ 10 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں قومی شاہراہ پر خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں جینتھ منڈل کے قریب تروڑہ کے مقام پر ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی
پولیس فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ گئی اور ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عادل آباد رِمس بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت شیخ معین الدین، معین اور کیرتی ساگر کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ شدید زخمی شخص کا نام یوگیش بتایا گیا ہے۔