the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہونی چاہیے؟

ہاں
نہیں
کچھ حدود کے ساتھ
ذرائع:

حیدرآباد کے مادھاپور کے صدیق نگر میں واقع ایک اویو ہوٹل میں 29 سالہ خاتون مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی۔ متوفیہ کی شناخت شارون نکیتا کے طور پر ہوئی ہے، جو ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔ پولیس کے مطابق 22 ستمبر کو شارون کو ان کے بوائے فرینڈ سری نواس روی تیجا نے اویو ہوٹل کے عملے کی مدد سے کوتہ گوڈا کے اپولو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شارون اور سری نواس روی تیجا نے 21 ستمبر کو تقریباً دوپہر دو بجے صدیق نگر کے روڈ نمبر 5 پر واقع او ایس



ایل این ٹرمینس کے کمرہ نمبر 304 میں چیک اِن کیا تھا۔ بعد میں شارون کمرے میں بے ہوش حالت میں پائی گئیں۔واقعے کے بعد سری نواس روی تیجا اسپتال سے فرار ہوگیا اور اپنا موبائل فون بھی بند کردیا۔ پولیس کو خاتون کے چہرے پر معمولی چوٹ کے نشانات بھی ملے ہیں۔ کلیوز ٹیم نے ہوٹل کے کمرے کا معائنہ کرتے ہوئے شواہد اور فارنسک نمونے حاصل کیے۔ پولیس نے سری نواس روی تیجا کو تلاش کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ شارون نکیتا کی موت کی اصل وجوہات اور حالات کا پتہ چلایا جاسکے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
جرائم و حادثات میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.